ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 6 فروری تک بڑھا سہاراچیف سبرت رائے کاپیرول،جمع کرنے ہوں گے 600 کروڑ روپے

6 فروری تک بڑھا سہاراچیف سبرت رائے کاپیرول،جمع کرنے ہوں گے 600 کروڑ روپے

Tue, 29 Nov 2016 02:28:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 28نومبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) سپریم کورٹ نے سہارا چیف سبرت و رائے کے پیرول کو 6فروری 2017تک بڑھا دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اگر جیل سے باہر رہنا ہے تو اس کے فیصلے کی تاریخ تک 600کروڑ روپے سیبی کے سہارا اکاؤنٹ میں جمع کئے جائیں۔غور طلب ہے کہ سہارا گروپ کافی وقت سے سیبی کے ساتھ ایک طویل قانونی جنگ لڑ رہے ہیں جس کے تحت ان سرمایہ کاروں کو 24ہزار کروڑ روپے لوٹانے ہیں۔سہارا نے ابھی تک 11ہزار کروڑ روپے لوٹا دئے ہیں۔سہارا نے اپنامستقبل منصوبہ کورٹ کے سامنے رکھا ہے اور کہا ہے کہ کمپنی باقی کی رقم ڈھائی سال میں جمع کر دے گی۔اس پر عدالت نے سہارا سے کہا کہ آپ نے پہلے کہا تھا کہ آپ کے پاس 1لاکھ 87ہزار روپے کی جائیداد ہے،تو کیا آپ 20ہزار کروڑ روپے کی رقم ادا نہیں کر سکتے۔سہارا کے وکیل کپل سبل نے اس پر کہا کہ مارکیٹ کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔کورٹ نے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا مارکیٹ جیسی چیزیں سب سوچنے کی بات ہے،کسی کے لئے بازار اب اچھا ہے اور کسی کے لئے برا۔68سال کے رائے کو مارچ 2014میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب سہارا نے کورٹ کے ایک حکم پر عمل نہیں کیا تھا۔اس حکم میں کہا گیا تھا کہ سہارا ان لاکھوں چھوٹے سرمایہ کاروں کو پیسہ لوٹائے جنہیں وہ بانڈ فروخت کئے گئے تھے جو غیر قانونی تھے۔
 


Share: